ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینکاگاندھی سے جنسی ہراسانی کے معاملے میں فوراََ کارروائی کا مطالبہ 

مینکاگاندھی سے جنسی ہراسانی کے معاملے میں فوراََ کارروائی کا مطالبہ 

Mon, 04 Jun 2018 23:36:07    S.O. News Service

نئی دہلی4جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ائیر انڈیا میں ملازم ائیر ہاسٹس نے ترقی خواتین واطفال کے امور کی مرکزی وزیرمحترمہ مینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کام کی جگہ پر خاتون کو ہراساں کیے جانے (بچاؤ ،تحفظ اور سد باب )ایکٹ 2013 کے تحت کام کی جگہ پر خاتون کوہراساں کئے جانے کے بارے میں یہ ملاقات کی ہے۔وزیرموصوفہ نے اس سلسلے میں شہری ہوابازی کی وزارت رابطہ کیاہے۔ اس کے ساتھ ہی محترمہ مینکا گاندھی نے ائیر انڈیا کی انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی کے سربراہ سے بھی اس سلسلے میں گفتگوکی اورانہیں ہدایت کی ہے کہ اس شکایت کی تحقیق جون 2018 تک مکمل ہوجانی چاہیے۔


Share: